ایپوہ...سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں برطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نے آسٹریلیا کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ 8 ویں منٹ میں فورسٹ اور 11 ویں منٹ میں گڈفیلڈ نے گول کرکے برطانیہ کو 2 گول کی برتری دلا کر جیت کی راہ ہموار کر دی تھی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے 28 ویں منٹ میں اوکینڈن نے گول کرکے مقابلہ 1-2 کردیا لیکن 4 منٹ بعد ہی ویلرس نے برطانیہ کی جانب سے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ ایک منٹ بعد ہی پولارڈ نے آسٹریلیا کیخلاف گول کرکے برطانیہ کی برتری کم کردی لیکن 43ویں منٹ میں گڈ فیلڈ نے ایک مرتبہ پھر گول کرکے مقابلہ 4-2 کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں آسٹریلیا کی جانب سے وودر اسپون نے اپنی ٹیم کی جانب سے تیسرا گول کیا لیکن وہ مقابلہ برابر کرنے میں ناکام رہے۔ اسی دوران کھیل کا وقت ختم ہوگیا۔برطانیہ نے آسٹریلیا کو 3 کے مقابلے میں 4گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں ہند نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 4 گول سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی اور چوتھی پوزیشن حاصل کرسکی۔