Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھٹا سالانہ مشاعرہ بیاد سالار ملت19 مئی کو ہوگا

ہندوستان وپاکستان کے علاوہ مقامی شعراء کلام سنائیں گے
 
جدہ (امین انصاری) بزم اتحاد جدہ کے زیراہتمام عالمی مشاعرہ 19 مئی کو منعقد ہوگا ۔ صدر بزم اتحاد جدہ احمد الدین اویسی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں باضابطہ اعلان کیا گیا کہ بزم کا چھٹا سالانہ بہ یاد سالار ملت مشاعرہ و سالار ملت ایوارڈ برائے ادبی خدمات 2017 ء  جدہ   میں واقع شبابیہ ہال میں منعقد ہوگا ۔ اس موقع پر مشاعرے کے استقبالیہ اراکین کا اعلان کیا گیا ۔ فاروق احمد کو 2017 ء کے بہ یادگار سالات ملت عالمی مشاعرہ کا کنونیئر نامزد کیا گیا جبکہ ڈاکٹر سید علی محمود، عبید الرحمن ، یوسف الدین امجد ، حسن بایزید ، مرزا مظہر علی بیگ، محمد عبدالقیوم ، اسرار صدیقی ، محمود عبداللہ بلشرف، اور سید خواجہ وقار الدین کو رکن استقبالیہ نامزد کیا گیا ۔ کنونیئر مشاعرہ فاروق احمد نے بتایا کہ بزم اتحاد ہر سال ہندو پاک کے شعراء کو دعوت دیکر مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لاتی ہے تاکہ اردو کو فروغ حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ 2017 ء کا یہ یادگار مشاعرہ بزم کی جانب سے سالار ملت سلطان صلاح الدین اویسی( مرحوم) کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ مشاعرہ میں جدہ میں مقیم  ہندو پاک کے شعراء کرام کلام سنائیں گے ۔ بیرون ملک سے جن شعراء کو دعوت دی گئی ان میں ہندوستان سے جوہر کانپوری ، منور علی مختصر، مسرور عابدی اور کوکب ذکی نے شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ پاکستان سے منفرد لب لہجہ کے شاعر  طارق سبزواری کو دعوت دی گئی ہے ۔ کنونیئر مشاعرہ نے بتایا کہ مشاعرے میں شرکت بذریہ دعوت نامہ ہوگی ۔بزم اتحاد جدہ 13 مئی بروز ہفتہ  9-30 بجے سے 11-30 بجے رات مقامی ہوٹل میں دعوت ناموں کا اجراء عمل میں لائے گی ۔ استقبالیہ کمیٹی نے اردو دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر اپنا دعوت نامہ حاصل کرلیں ۔  
 
 
 
 

شیئر: