جمعہ 23 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی شرح تبادلہ
جمعہ 23 دسمبر 2022 16:25
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے 23 دسمبر کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 21 پیسے کے اضافے کے بعد 225.64 روپے رہی۔
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 225.43 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعہ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 60، اماراتی درہم 61.44، کویتی دینار 736.50، عمانی ریال 586.12، بحرینی دینار 598.48 اور قطری ریال کی قدر 61.75 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 272.27 اور یورو کی قدر 239.72 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 232.5 اور قیمت فروخت 234.7، سعودی ریال کی قیمت خرید 65.1 اور قیمت فروخت 65.7 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 69 اور قیمت فروخت 69.6 روپے رہی۔