Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی لیبیا کی صدراتی کونسل کے سربراہ کو یوم آزادی پر مبارکباد

حکو مت اور عوام کی مسلسل ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس المنفی کو لیبیا کے یوم آزادی پرمبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد نے لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ کو مبارکباد کے الگ الگ پیغامات بھیجے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں برادر ملک لیبیا کی حکو مت اور عوام کی مسلسل ترقی و خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: