Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل پر شرط نے بنگلہ دیشی کی جان لے لی

ڈھاکا... انڈین پریمیئر لیگ کے میچ پر لگنے والی شرط کے نتیجے میں بنگلہ دیشی شہری ہلاک ہوگیا۔ 33 سالہ سنتوش کمار نے اپنے دوستوں سے 50 ٹکا کی شرط لگائی تھی اوروہ شرط جیت بھی گیا تھا لیکن دوستوں نے اسے پیسے دینے سے انکار کیا جس پر جھگڑا شروع ہوگیا۔لڑائی کے دوران سنتوش کو لگنے والی لات جان لیوا ثابت ہوئی۔پولیس سنتوش کی موت کی تحقیقات کررہی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔بنگلہ دیش میں سٹے بازی غیر قانونی ہے تاہم ڈومیسٹک کرکٹ لیگ یا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے دوران یہ سلسلہ بڑھ جاتا ہے۔ پولیس کی شکایت پر بنگلہ دیشی ٹیلی کام ریگولیٹرز نے سٹے بازی کی 12 سائٹس کو بلاک بھی کیا تھا۔

 

شیئر: