Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں داخلی سیاحوں کی تعداد 64 ملین تک پہنچ گئی

داخلی سیاحت پر 81 ارب ریال خرچ کیے گئے جو67 فیصد زیادہ ہیں( فائل فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں موسم سرما کے دوران 23 نومبر سے سال رواں کے آخر تک کے لیے ریاض، جدہ اور الاحسا کے تاریخی مقامات پر 20 سے زیادہ پروگراموں نے داخلی سیاحت کو فروغ دیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی محکمہ سیاحت پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے سعودی ونٹر کے تحت 20 سے زیادہ سیاحتی پروگرام کررہا ہے۔ 
غیرملکی سیاحوں کے علاوہ داخلی سیاحوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔  
 2015 میں 20.8 ملین سیاحوں نےبیرون مملکت 84 ارب ریال خرچ کیے تھے۔ 2021 کے دوران 8.4 ملین سیاحوں نے 53 ارب ریال بیرونی سیاحت پر خرچ کیے۔  تعداد میں  60 فیصد اوراخراجات میں 36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
2020 کے دوران کووڈ وبا کی وجہ سے سیاحت کے اعدادوشمار متاثر ہوئے تاہم داخلی سیاحت کے اعدادوشمار ظاہر کررہے ہیں کہ اندرون مملکت سیاحت کو فروغ دینے کی کوششیں موثر ثابت ہوئی ہیں۔ 
2015 کے مقابلے میں مملکت میں مقامی سیاحوں کی تعداد میں37 فیصد اضافہ ہوا۔ ان کی تعداد 64 ملین تک پہنچ گئی۔ انہوں نے 81 ارب ریال خرچ کیے جو67 فیصد زیادہ ہیں۔
2022 کے اعدادوشمار ظاہر کررہے ہیں کہ 32 ملین سے زیادہ افراد نے داخلی سیاحت کو ترجیح دی۔ 

شیئر: