نئی دہلی .... دہلی میں گزشتہ 2برسوں سے ایک گھر کے کمرے میں بند15سالہ لڑکی کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔بتایا جاتا ہے کہ اسکی ماں نے کمرے میں تالا لگا کر اسے بند کررکھا تھا۔ پولیس اب اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ عورت روزانہ شام کو کھانا دینے کیلئے ضرور آیا کرتی تھی۔ ایک ہمسائے کی اطلاع پر پولیس نے وہاں چھاپہ مارا۔ پولیس اندر پہنچی تو ہر جگہ کچرا بکھرا ہواتھا۔ پولیس کا کہناہے کہ خاتون کرشنا گھوش2بچوں کی ماں ہے اور اس نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور وہ دوسرے فلیٹ میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی ہے۔ بازیاب کرائی جانے والی بچی کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔