سری نگر ... وزیراعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ صرف نریندرمودی حل کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس وسیع مینڈیٹ ہے۔ ہفتے کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یقین سے کہہ رہی ہوں کہ مسئلہ کشمیر کا حل کوئی نکال سکتا ہے تو وہ وزیراعظم نریندر مودی ہیں، ان کے پاس وسیع مینڈیٹ ہے۔ وہ جو فیصلہ کریں گے اسے پورے ملک کی حمایت حاصل ہو گی۔انہوںنے دعوی کیا کہ ریاستی حکومت کشمیر کی صورت حال کو بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن بعض قوتیںایسا نہیں چاہتیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی لاہور گئے اور پاکستانی وزیراعظم سے ملے تو یہ کمزوری نہیں بلکہ قوت اور مضبوطی کی علامت ہے۔سابق ڈاکٹر منموہن سنگھ میں پاکستان کے دورے کی ہمت نہیں تھی۔