Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیکڑے نے بوتل کھولدی

سڈنی ..... مغربی آسٹریلیا کے ایک شخص نے خود اپنی وڈیو تیار کرکے جاری کی ہے جس سے اسکی بہادری کم اور کیکڑے کی کارکردگی زیادہ ظاہر ہوتی ہے۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے کولر میں کچھ بوتلیں رکھے ہوئے تھا جبکہ قریب ہی ایک کیکڑا بھی موجود تھا۔ اس شخص نے بکس میں رکھی بوتلوں کو کھولنے کی کوشش کی اور پھر کچھ سوچ کر اپنا ارادہ تبدیل کردیا تو رہی سہی کسر بکس میں موجود کیکڑے نے پوری کردی اور کیکڑے نے بوتل کا ڈھکن آسانی سے کھول لیا۔ یہ وڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوچکی ہے اور اسے اب تک 13لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ وڈیو اس کے بارے میں تفصیلات فیس بک کے” آسی کامیڈی“ نامی پیج پر جاری ہوئی ہے۔ جاری ہونے والی وڈیو اور تصویر کے نیچے ”بوتل کھولنے کا ماہر کیکڑا“ کیپشن کے طور پر لکھ دیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں نے یہ وڈیو دیکھ کر جو تبصرے کئے ہیں وہ اس واقعہ سے بھی زیادہ مضحکہ خیز ہیں۔ایک شخص نے لکھا ہے کہ اس شخص کو چاہئے تھا کہ وہ غریب کیکڑے کو اسکی خدمت کے سلسلے میں بوتل میں رکھا مشروب بھی تھوڑا بہت پلا دیتا۔ بعض لوگوں نے اس شخص کے رویہ پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے اور کہا ہے کہ کیکڑے سے اس قسم کا کام لینا جانور دوستی کے بجائے جانوروں سے صریحاً دشمنی کا تاثردیتا ہے۔ایک اور شخص نے لکھا کہ بھائی صاحب آپ یا تو اس کیکڑے کو ختم کردیں یا اسے بالکل منجمد کرکے محفوط کرلیجئے۔ کچھ لوگ اس تصویر کو دیکھ کر اتنے غصے میں ہیں جسکا اظہار انہوں نے دبے الفاظ میں کیا ہے اور کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ہر چیزاتنی خطرناک نہیں کہ آپ اسکی جان لینے پر تل جائیں۔ بعض چیزیں آپ کی مدد کو بھی سامنے آتی ہیں۔

شیئر: