Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹنڈولکر کیلئے ایشین ایوارڈز فیلوشپ

لندن۔۔۔۔ممتاز کرکٹرسچن ٹنڈولکر کولندن میں ایشین ایوارڈ فیلوشپ سے نوازا گیا۔ 7برسوں میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے چوتھے شخص ہیں۔اس سے پہلے یہ ایوارڈ روی شنکر، سربین کنگسلے اور جیکی چن کو دیا گیا جیکی چن کو یہ ایوارڈ 2014میں دیا گیا ۔ٹنڈولکر کو اس سے پہلے 2010ء میں ایشین ایوارڈ کی افتتاحی تقریب میں پیپلز چوائس ایوارڈ دیا گیا تھا۔یہ ایوارڈز 2010سے دیئے جارہے ہیں اورایشیا میں انہی شخصیتوں کو یہ دیئے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہوں۔سچن 24برس تک کرکٹرکی حیثیت سے کھیلتے رہے۔انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئرکا آغاز 1989ء میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سے کیا تھا اور وہ ممبئی میں اپنے ہوم گراؤنڈ میں 2013میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے بعد ریٹائر ہوئے تھے۔ اپنے اس کیریئرمیں انہوں نے تقریباًتمام ہی ریکارڈز بنائے ہیں۔ان کی بین الاقوامی سنچریوں کی کل تعداد 100ہے۔

شیئر: