Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2022 میں بننے والی بہترین عربی فلمیں

عرب سلور سکرین پر اس سال جن فلموں نے پذیرائی حاصل کی ان کا موازنہ عرب نیوز کے حوالے سے پیش کیا گیا ہے جس میں  مشہور فلم اصحاب ولا اعز  ہے جس کا اصل اطالوی ورژن نیٹ فلکس پر عربی زبان کے ٹائٹل کے ساتھ جاری ہوا ہے۔
ڈائریکٹر وسام سمیرا کی اس فلم کی کاسٹ میں مونا ذکی، نادین لباقی، جارج خباز اہم کردار ہیں۔
اس  فلم نے مشرق وسطیٰ میں جو پذیرائی حاصل کی وہ کہیں اور نہیں ہوئی۔ فلم کی کہانی میں ڈنر پارٹی پر سات دوست ایک گیم کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور موبائل  فونز کو میز کے اوپر سب کے سامنے رکھتے ہیں تاکہ ان کی کالز اور پیغامات سب کو معلوم ہوں۔
جیسے جیسے رات گزرتی ہے ان کے راز افشا ہوتے ہیں جو کہ ان سب چیزوں کو ختم کر دیتے ہیں جو وہ سوچتے تھے کہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں جانتے ہیں۔

کیرہ و الجن

مصر کےفلم ڈائریکٹر مروان حامد کی جانب سے بنائی جانے والی اس فلم میں کریم عبدالعزیز، ہند صابری اور  رزان  جمال نے اہم رول ادا کیا ہے۔
مصرکی تاریخ میں سینماسکرین پر  سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مروان حامد کی یہ ایک بہترین فلم ہے۔ یہ  فلم  مصر کے ماضی اور حال پر مبنی ہے اور  مصر کی فلمی صنعت کے لیے ایک نئے مستقبل کا راسہ پر گامزن ہے۔
1919 کے انقلاب کے دوران مصر میں برطانوی قبضے کے خلاف لڑنے والے دو افراد پر بننے والی  اس  فلم  میں سماجی علوم کے لیکچر سے زیادہ سسپنس  اورتھرلر ہے۔

بوائے فرام ہیوین

مصر نژاد سویڈن کے معروف فلم ڈائریکٹر طارق صالح کی قیادت میں بننے والی اس فلم میں اہم کردار فارس، توفیق بارہوم اور محمد بکری نے ادا کئے ہیں۔
بوائے فرام ہیوین میں ہیرو پر بااثر یونیورسٹی میں بدعنوانی کا سکینڈل سامنے آتا ہے، وہ ایک ایسے ہیرو کی پیروی کرتا ہے جس کا مضبوط عقیدہ ہے کیونکہ وہ  چھپی برائیوں سے پردہ اٹھاتا ہے، فلم میں  ایسے مناظر ہیں جو دیکھنے والے جلد نہیں بھول پائیں گے۔

الحارہ

یہ فلم اردنی فلسماز باسل غندور نے بنائی ہے جس میں معروف اداکارہ مائزہ عبدالہادی ، نادیہ عمران اور منتھر ریحانہ نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔
اس فلم میں ڈائریکٹر  نے اردن کے شہر عمان کی گلیوں کا ماحول دکھایا ہے۔
 

شیئر: