نئی دہلی۔۔۔۔ایسے وقت میں جب پاکستانی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے بارڈر سیکیورٹی فورس کیلئے منتخب 28افسروں میں سے 16نے ڈیوٹی کیلئے رپورٹ کرنے سے انکار کردیا۔حکام کے مطابق اس سال تقریباً 60فیصد جوانوں نے جنہیں منتخب کرلیا گیا تھا ،فورسز جوائن کرنے سے انکار کیا۔2015ء کے امتحانات میں 28امیدواروں کو منتخب کیا گیاتاہم انہوں نے انکار کردیا۔بارڈرسیکیورٹی فورس میں اس وقت 522گزیٹڈ افسران کی اسامیاں خالی ہیں۔فورسز جوائن کرنے سے انکار کرنے والے متعدد امیدواروں نے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی فورسز سمیت پیراملٹری فورسز میں مسلح افواج کے مقابلے میں دوسرے درجے کا سلوک کیا جاتا ہے اس کے علاوہ وہاں ترقیاں بھی نہیں ملتیں۔ایک منتخب افسر ویویک منس نے کہا کہ میں نے جو چاہا وہ نہیں ملا۔ میرا پہلا آپشن فوج میں بھرتی تھا لیکن امتحان میں نمبر اچھے نہ لانے کی وجہ سے مجھے بی ایس ایف میں بھرتی کیا گیا۔اگر مجھے فوج میں ملازمت ملتی تو ابتک جوائن کرچکا ہوتا۔