Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں صحرائی پولو، نئے سال سے نئے انداز میں

العلا پولوکے شائقین کے لیے موسم گرما کا پسندیدہ مقام ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
العلا رائل کمیشن اور فرانسیسی پولو کلب سینٹ ٹروپیز ہاراڈوباسی کے درمیان 26 سے 28 جنوری 2023 کے دوران العلا صحرائی پولو ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق العلا پولوکے شائقین کے لیےموسم گرما کا پسندیدہ ترین مقام ہے۔
صحرائی پولو ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن اب تک ہونے والے مقابلوں سے مختلف ہوگا۔ اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ دنیا بھر میں پولوکے بہترین کھلاڑی ان کی قیادت کریں گے۔ 
صحرائی پولو ٹورنامنٹ ریتلے گراؤنڈ میں ہو گا۔ اسے اسی مقصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پہاڑوں اور قدرتی مناظر سے آراستہ اور تاریخی مقام ’الحجر‘ سے متصل ہے۔  
ٹورنامنٹ کے شائقین کے لیے اعلی درجے کے تفریحی وسائل اور من پسند کھانوں اور مشروبات کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

شیئر: