نئی دہلی۔۔۔آپ نے اکثر لوگوں کو گیس اور قبض جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوتے دیکھا ہوگا ۔یہ غیر متوازی غذائیں استعمال کرنے سے لاحق ہوتی ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس بیماری کا معالج آپ کے گھر پر موجود ہے ؟ جی ہاں! اس ڈاکٹر کا نام شہتوت ہے۔
* شہتوت کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، یہ قبض اور گیس جیسی بیماری کا بہترین معالج ہے۔ شہتوت میں پوٹاشیئم ،وٹامن اے اور فاسفورس کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے۔
* شہتوت ، نظام ہضم کوبہتربناتا ہے۔ سردی اورزکام دور کرتا ہے۔
* شہتوت کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے اور بوڑھاپا غالب نہیں ہونے دیتا۔پت بننے سے روکتا ہے اور خون بڑھاتا ہے۔
* شہتوت، گرمی کے دنوں میں دوپہر کو کھانا چاہئے ،اگر آپ کے گلے میں جلن یا سوجن پیدا ہوگئی ہو تو شہتوت کا رس پینے سے جلن اور سوجن دور ہوجاتی ہے۔
* شہتوت روزانہ پابندی کے ساتھ استعمال کرنے سے چہرے کی جھریاں غائب اور بالوں میں چمک پیدا ہوتی ہےاس میں79فیصد اینٹی آکسائیڈنٹ مادہ پایا جاتا ہے۔