سال 2022 کی چند دلچسپ اور عجیب تصاویر
سال 2022 کے اختتام پر دنیا بھر میں گزشتہ برس ہونے والے اہم واقعات کی تصاویر جاری کی گئیں۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بھی اپنی دلچسپ اور عجیب تصاویر کی پیش کیا ہے۔
جاپانی آرٹسٹ ساچی جاپان کے شہر ساگامیہارا میں واقع اپنے گھر پر اپنی تخلیق کردہ ایک تھری ڈی بلی کا پورٹریٹ دکھا رہی ہیں جسے اون کا استعمال کرکے بنایا گیا۔
ڈچ سٹریٹ آرٹسٹ فرینک ڈی روے، جسے فرینکی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کا روشن آرٹ ورک 'ڈارتھ فشر' جرمنی کے شہر برلن میں فیسٹیول آف لائٹس شو کے دوران دکھایا گیا ہے۔
سپین کے لا پالما کے کینری جزیرے پر لاس مانچاس کے قریب کمبرے ویجا آتش فشاں کی راکھ میں ایک گاڑی دبی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
جنوبی کوریا کے علاقے پونیچون میں دونوں کوریاؤں کو الگ کرنے والے غیر فوجی زون کے قریب، سورج مکھی کے کھیت میں لی گئی ایک دلچسپ تصویر۔
جاپان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچتے ہوئے کھانے والوں کو کھانے سے لطف اندوز ہونے کے قابل بنانے کے لیے ایک ریستوران نے 'لالٹین ڈائننگ ایکسپیریئنس' کا مظاہرہ کیا۔