سعودی قیادت کی طرف سے میکرون کو مبارکباد
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فرانس کے نومنتخب صدرایمانول میکرون کو انتخاب جیتنے پر مباکباد پیش کر دی۔اپنے مکتوب میں شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی حکومت اور عوام کی طرف سے نو منتخب صدر کو مباکباد پیش کرتے ہیں اور نئے منصب کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہیں۔اسی طرح کا مکتوب ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی روانہ کیا۔