Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن نایف سے امریکی عہدیداروں کی ملاقات

جدہ.... ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف سے امریکہ کے وزیر داخلی سلامتی جان کیلی اور امریکی صدر کے مشیر برائے انسداد دہشتگردی تھامس بوسرٹ اور ہمراہ آئے وفد نے ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان امن وسلامتی کے شعبے میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک عالمی امن و سلامتی کے تحفظ میں اپنا کردارزیادہ مضبوط شکل میں ادا کرتے رہیں گے اور مشترکہ مفادات میں معاون تمام امور انجام دیتے رہیں گے۔ فریقین نے مشرق وسطیٰ کے تازہ حالات اور ان سے متعلق دونوں دوست ملکوں کے موقف کا بھی جائزہ لیا۔

شیئر: