سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ نے مدینہ منورہ کی ایک وادی میں سیلاب میں پھنسے ہوئے دو شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے بحفاظت ریسکیو کیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے امدادی کارروائی کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد موسلا دھار بارش سے آنے والے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں اور پانی ان کے چاروں جانب تیزی سے بہہ رہا ہے۔
مدني #المدينة_المنورة ينقذ شخصين احتجزا في سيل بأحد الأودية، بمشاركة طيران الأمن، وهما بصحة جيدة - ولله الحمد. pic.twitter.com/46RnMAxJ9c
— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) January 5, 2023