دوحہ .... قطر ایئرویز نے 2022ءکے دوران فٹبال ورلڈ کپ کے اختتام تک فیفا کے ساتھ شراکت کا معاہدہ کرلیا۔ قطر ایئرویز نے معاہدے کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان نہیں کیا۔ ایئرویز نے بتایا کہ 2017ءمیں براعظموں کا ورلڈ کپ، 2018 ءکے دوران روس میں ورلڈ کپ جبکہ 2022ءمیں فٹبال ورلڈ کپ، لیڈیز ورلڈ کپ او رکلبز ورلڈ کپ (قطر) معاہدے کا حصہ ہونگے۔امارات ایئرلائنز نے فیفا کے ساتھ معاہدے کی تجدید نہیں کی جو 2014ءمیں ختم ہوچکا ہے۔2015ءکے دوران امارات ایئرویز نے اطلاع دی تھی کہ وہ مستقبل میں ورلڈ کپ کی سرپرستی کے معاہدے کی تجدید کریگی تاہم رشوت ستانی کے معاملے کے بعد بات چیت معطل کردی گئی تھی۔ 2015 ءمیں امریکہ نے دسیوں عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے تھے۔ فیفا کے عہدیداروں کو بھی لپیٹ لیا گیا تھا۔