دمام .... کریم کمپنی نے اپنے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر کے دوران سواریوں سے گپ شپ کے چکر میں نہ پڑیں۔ کریم کمپنی کی پالیسی ہے کہ ڈرائیور، سواریوں سے گفتگو کے مجاز نہیں ہیں۔ بات کرنے کیلئے انہیں سواری سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔ مملکت میں کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر حاتم الکاہلی نے الوطن اخبار کو بتایا کہ یہ پابندی ان رپورٹوں کے تناظر میں لگائی گئی ہے جن سے پتہ چلا تھا کہ بعض ڈرائیور سواریوں کے دل جیتنے کیلئے انہیں مٹھائی پیش کررہے تھے۔ علاوہ ازیں پسندیدہ نغمات سنا نے کے چکر میں بھی پڑے ہوئے تھے۔