علی گڑھ۔۔۔صدر پرنب مکھر جی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کی حیثیت سے جواہر لال نہرومیڈیکل کالج کے پرنسپل اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر طارق منصور کا تقرر کردیا۔ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ وزارت انسانی وسائل کی طرف سے یونیورسٹی کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طارق منصور کو 17مئی 2017ء سے 5سال کیلئے وائس چانسلر تعینات کیا گیا۔ پروفیسر طارق منصور 2013ء سے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں پرنسپل کے فرائض انجام دے رہے تھے۔انہیں 33سال کا تدریس و تحقیق کا تجربہ ہے۔