Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلواروں کا سعودی رقص ’العرضۃ السعودیہ‘ قدیم روایات کے مطابق ہو گا

قومی مرکز نے تلواروں کے رقص کے حوالے سے ضوابط مقرر کیے ہیں (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں دارۃ الملک عبدالعزیز (کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن) کے ماتحت ’سعودی عرضہ‘ کے قومی مرکز نے تمام عوامی طائفوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تلواروں کا سعودی رقص (العرضۃ السعودیہ) روایتی رسم و رواج اور قواعد و ضوابط کے مطابق کریں۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’ایسے کسی بھی طائفے کو جو ضوابط کی پابندی نہیں کرے گا یا تلواروں کے رقص کی روایات سے انحراف کرے گا اسے پروگرام میں شامل نہیں کیا جائے گا۔‘ 
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے ماتحت قومی مرکز نے تلواروں کے سعودی رقص کے حوالے سے ضوابط مقرر کیے ہیں۔
طائفہ قومی مرکز کے مقرر کردہ پروگرام میں ہی تلواروں کے رقص کا اہتمام کرے گا۔ یہ اصول ماننے والے طائفے کو پروگرام میں شریک کیا جائے گا۔
تلواروں کا رقص پیش کرنے والے تمام سعودی ہوں اور ان کی تعداد 25 سے کم نہ ہو۔ رقص پیش کرنے والے قومی پوشاک (ثوب، غترہ، عقال، صابہ) کی پابندی کریں۔ 
کسی بھی طائفے کو پوشاک اور رقص میں استعمال ہونے والے سامان پر اپنا نام لکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
قومی مرکز نے رقص میں اٹھائے جانے والے پرچم، قصیدے، طبلے اور دیگر اشیا سے متعلق بھی خصوصی ضوابط مقرر کیے ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: