ریاض....سعودی عرب میں متعین یورپی یونین کے سفیر نے انکشاف کیا ہے کہ یونین کے 28ممالک اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے کی بدولت دہشتگردی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنادیا گیا۔ دہشتگرد مملکت اور یورپی ممالک میں وارداتوں کی تیاریاں کئے ہوئے تھے۔ یورپی یونین کے سفیر نے ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے دوران یورپی یونین میں شامل ممالک کے 28عہدیداروں نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے یمن، شام ، لیبیا کے مسائل حاضرہ، قرن افریقہ میں قزاقی، خطے میں ایرانی پالیسی اور دہشتگردی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔