بچوں کے ساتھ طویل سفر بسا اوقات کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔ گاڑی چلتے ہی ان کے اندر کا بچہ ایک الگ ہی انگڑائی لیتا ہے اور وہ شیشے میں پیچھے دوڑے مناظر کو دیکھ کر کچھ زیادہ ہی پرجوش ہو جایا کرتے ہیں۔
اسی طرح نومولود یا زیادہ چھوٹے بچوں کا معاملہ کچھ مختلف ہے وہ گاڑی میں زیادہ خوشی کا مظاہرہ نہیں کرتے ان کو لبھائے رکھنا یا آرام دہ نیند کا موقع دینا بہتر ہوتا ہے۔
سیدتی میگزین کی رپورٹ میں ایسے کچھ طریقے بتائے گئے ہیں جن کی مدد سے بچوں کے ساتھ سفر کو خوشگوار اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سات غلطیاں: بچے خود نہیں بگڑتے، والدین بگاڑتے ہیںNode ID: 616876
-
میاں بیوی کو بچوں کے سامنے لڑائی کیوں نہیں کرنی چاہیے؟Node ID: 712976
-
نہ سونے اور نہ سونے دینے والے بچوں سے کیسے نمٹا جائے؟Node ID: 731101
درست بے بی سیٹ کا انتخاب
اگر بچوں کے ساتھ سفر مطلوب ہے تو بجائے اس کے بچے خود سوار ہو کر اپنی مرضی کی جگہ پر بیٹھیں، اس سے قبل ہی طے کر لینا چاہیے کہ ان کو کس سیٹ پر بٹھایا جائے گا۔
اسی طرح جو زیادہ چھوٹے ہیں ان کے لیے بے بی سیٹ کا استعال کریں جو بچوں کے وزن اور لمبائی کے حساب سے مناسب اور آرام دہ ہو۔
ماہرین یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ نئی گاڑی خریدتے وقت اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ بچوں کے ساتھ سفر کرنا پڑے تو اس کو کیسے آسان بنایا جائے گا۔
نومولود کے ساتھ سفر
نومولود بچوں کو ان کے مخصوص بیڈ یا سیٹ کے ساتھ ہی گاڑی میں ایڈجسٹ کیا جائے تو اس سے وہ آرادم دہ حالت میں رہتے ہیں۔
ضروری ہے کہ بچے کا بیڈ یا سیٹ پچھلی نشست پر رکھی جائے کیونکہ اگلی سیٹیوں کو آگے پیچھے کرنے کی سہولت ہوتی ہے اس لیے لمبائی کی مناسب سے سیٹ ایڈجسٹ کی جائے۔
15 ماہ سے کم عمر کے بچوں کے لیے یہی طریقہ کار اختیار کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔

حفاظتی لاکس کا استعمال
آج کل زیادہ تر گاڑیوں میں پچھلی سیٹوں کے لیے حفاظتی لاکس موجود ہیں۔ گاڑی روانہ ہونے سے قبل ان کو لگانا نہ بھولیں تاکہ سفر کے دوران دروازے کھلنے کا احتمال نہ رہے۔
یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ بچوں کو گاڑی کے اندر کچھ کھانے کو نہ دیں خصوصاً مختصر سفر کے دوران، لمبے سفر کے دوران عارضی طور پر قیام کے دوران کچھ کھلایا پلایا جا سکتا ہے۔
اسی طرح لمبے سفر کے دوران گیمز وغیرہ کے ساتھ بھی بچوں کا موڈ خوشگوار رکھا جا سکتا ہے۔
سیٹ بیلٹ
یہ خیال کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال صرف بڑوں کے لیے ضروری نہیں زیادہ درست نہیں اس لیے گاڑی سٹارٹ ہونے سے لے کر بند ہونے کے عرصے کے دوران ان کو بھی حفاظتی بیلٹ میں باندھیں۔

سفر کے دوران بچے کسی چیز یا ساتھ بیٹھے شخص کو پکڑنے کی کوشش کر سکتے ہیں جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ذمہ دارانہ انداز اپنائیں
اگر آپ عام دنوں میں ڈرائیونگ کے دوران ضوابط کو نظرانداز کرتے رہے ہیں تو یقیناً یہ اچھی عادت نہیں ہے خصوصاً جب آپ کے ساتھ گاڑی میں بچے بھی ہوں۔ ایسے وقت میں آپ کو زیادہ محتاط اور ذمہ دار ہونا چاہیے کیونکہ یہ آپ کے خاندان کی حفاظت اور سلامتی کا معاملہ ہے۔

بچوں کا خیال رکھیں
زیادہ تر لمبے سفر کے دوران بچوں کو گھٹن اور ہیٹ سٹروک کا سامنا ہونے کا امکان ہوتا ہے اس لیے وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں۔
تربیت کریں
کچھ بڑی عمر کے بچے اکثر گاڑی میں شور مچاتے ہیں اس لیے ان کو سفر شروع کرنے سے قبل بتانا ضروری ہے کہ سفر کے دوران مت چیخیں اور زیادہ حرکت کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے ڈرائیور کی توجہ بٹ جاتی ہے اور حادثے کا خطرہ ہوتا ہے۔
