Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے وردھنے انگلینڈ کے ”مقامی“ کرکٹر بن گئے

لندن...سری لنکا کے سابق بیٹسمین ماہیلا جے وردھنے اپنی ڈینش اہلیہ کی وجہ سے انگلینڈ کی کاﺅنٹی لنکا شائر کے ساتھ ”مقامی“ کھلاڑی کے طور پر معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔لنکا شائر کلب نے نیٹ ویسٹ ٹی 20بلاسٹ کے لئے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔جے وردھنے جولائی میں ٹیم کا حصہ بنیں گے اور پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرافی کو اپنے ڈرائنگ روم کی زینت بنانا چاہتا ہوں ۔لنکا شائر نے اس کا سنہری موقع فراہم کیا ہے۔ جے وردھنے ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔لنکا شائر کے ہیڈ کوچ گلین چیپل نے کہا کہ جے وردھنے حقیقی معنوں میں ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں اور ان کی خدمات حاصل کرنا اعزاز ہے۔ سری لنکن بیٹسمین اس سے پہلے 2کاﺅنٹی ٹیموں سسیکس اور سمرسیٹ کیلئے بھی یہ ٹورنامنٹ کھیل چکے تاہم انہوں نے غیرملکی کرکٹر کی حیثیت سے معاہدے کئے تھے۔جے وردھنے کی اہلیہ کرسٹینا ڈنمارک کی شہری ہیں۔
 

 

شیئر: