والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شاہی چوبداروں کے کردار کے بعد اب مغل عہد کے دو جنگجو کوچوانوں کے کردار متعارف کروائے ہیں۔ یہ جنگجو کوچوان اپنے گھوڑوں کے ہمراہ صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک شاہی قلعے میں قائم برطانوی عہد کی جیل کے باہر گشت کیا کریں گے اور سیاحوں کو محظوظ کریں گے۔