ضباء: زیورات کی دکان پر مسلح ڈاکہ، دیکھئے وڈیو
تبوک : ضباء کمشنری میں زیورات کی دکان پر ڈاکہ ڈالنے والے کی شناخت کرلی گئی۔ زنانہ لباس میں دکان پہنچا تھا۔ پستول اور مشین گن عبائے میں چھپائے ہوئے تھا۔ اس بات کا انکشاف سی سی ٹی وی وڈیو کے معائنے سے ہوا۔وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے اپنا بیگ زیور خریدنے والے اس گاہک پر پھینک دیا تھا جس نے خود کے دفاع کی کوشش کی تھی۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور نے گاہک پرفائرنگ کردی۔ دکان میں موجود دو افراد کو زخمی کردیا اور موقع پر موجود افسر عطا اللہ الحویطی کو شہید کرکے فرار ہوگیا تھا۔ مقامی پولیس حملہ آور کی گرفتاری کیلئے سرتوڑ مہم چلائے ہوئے ہے۔