Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک میں تارکین وطن کی کوئی گنجائش نہیں: میئر

تارکین وطن سے بھری بسیں شمال میں نیویارک اور دیگر شہروں میں بھیجی جاتی ہیں (فوٹو:روئٹرز)
نیویارک کے میئر نے میکسیکو کے سرحدی شہر ایل پاسو کا دورہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ’نیویارک میں تارکین وطن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔‘
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ڈیموکریٹ ایریک ایڈمز جو امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ ’امریکہ کی جنوبی سرحد پر تارکین وطن کے بحران کے حوالے سے اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کی حکومت اپنا کام کرے۔‘
تارکین وطن کے معاملے پر نیویارک کے میئر کا جنوبی سرحدی شہر کا دورہ ایک مثال ہے۔
ریپبلکن ریاستوں کی جانب سے تارکین وطن سے بھری بسیں شمال میں نیویارک اور دیگر شہروں میں بھیجی جاتی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں رہائش اور بےگھر افراد کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
ایریک ایڈمز کا ایل پاسو کا دورہ اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’تارکین وطن کی نیویارک آمد سے شہر کو دو ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے جبکہ شہر کو پہلے ہی بجٹ کی کمی کا سامنا ہے۔
حالیہ مہینوں میں فلوریڈا اور ٹیکساس کے ریپبلکن گورنروں نے ہزاروں تارکین وطن کو امریکہ میں پناہ گاہوں کے لیے ڈیموکریٹک سیاستدانوں کے زیرانتظام شہروں نیویارک، شکاگو اور واشنگٹن ڈی سی بھیجا ہے۔

شیئر: