Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلڈ پریشر کی گھریلو مشینیں ناقابل اعتبار، المطیری

 ریاض..... سعودی اسکالر سلطان المطیری نے خبردارکیا ہے کہ بلڈ پریشر چیک کرنے والے گھریلو آلات ناقابل اعتبار ہیں۔یہ دقیق ترین رپورٹ دینے سے قاصر ہیں۔ المطیری نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بلڈ پریشر موت کا باعث بننے والے ا مراض میں سے ایک ہے۔ اسے اطباءکی زبان میں ”خاموش قاتل“ کہا جاتا ہے۔ یہ دماغ کی موت کا باعث بنتا ہے۔ پوری دنیا میں اموات کا دوسرا بڑا سبب بلڈ پریشر کو ہی مانا جارہا ہے۔ ان دنوں گھروں میں بلڈ پریشر چیک کرنے کیلئے جو مشینیں رائج ہیں وہ صحیح رپورٹ دینے سے قاصر ہیں۔ لہذا انکا رواج بند کیا جانا ضروری ہے۔ سعودی اسکالر نے یہ انتباہ اپنے ایک خصوصی طبی جائزے میں پیش کیا ہے جو بلڈ پریشر کی بیماریوں سے متعلق علمی جائزے شائع کرنے والے میگزین کے اپریل کے شمارے میں شائع کیا گیا ہے۔

شیئر: