Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط میں ٹریفک حادثہ ایک طالبہ ہلاک 20 زخمی

امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے حادثہ پرپہنچ گئیں(فوٹو، العربیہ نیوز)
عسیر ریجن کی کمشنری خمیس مشیط کی تحصیل الحفائرمیں سکول بس اورٹرک حادثے میں ایک طالبہ ہلاک اور20 سے زیادہ زخمی ہوگئیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق متعلقہ اداروں کےاہلکارحادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔
امدادی ٹیموں نے زخمی طالبات کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں خمیس مشیط اورالمضہ جنرل ہسپتالوں میں پہنچا دیا۔ 
دوسری جانب گورنرعسیرشہزادہ ترکی بن طلال نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمی طالبات کے فوری علاج کی ہدایت جاری کی۔
گورنرنے خمیس مشیط کے کمشنراورعسیر ریجن کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل، محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر خمیس مشیط پولیس کے ڈائریکٹر اور میڈیکل ٹیم سے رابطے کیے۔ انہوں نے خطے کے متعدد ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج اوران کا خیال رکھنے کی بھی تاکید کی۔ 
گورنرعسیرکی ہدایت پرزخمیوں کی حالت کا جائزہ لینے اور متوفی طالبات کےرشتہ داروں کی ضروری مدد کے لیے سپیشلسٹ میڈیکل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ 

شیئر: