Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بم کی اطلاع‘ پر روس سے انڈیا جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

جہاز کو انڈین فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی ازبکستان کی جانب موڑ دیا گیا تھا (فائل فوٹو: ازور ایئر)
 ایک انڈین مسافر جہاز روس کے دارالحکومت ماسکو سے انڈیا کے لیے پرواز بھرنے کے بعد اچانک ازبکستان کی جانب موڑ لیا گیا۔
این ڈی ٹی وی نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس جہاز میں 240 مسافر سوار تھے اور جہاز نے گوا کے ڈابولِم ایئر پورٹ پر سنیچر کی صبح سوا 4 بجے لینڈ کرنا تھا۔
پولیس کے مطابق روسی ازُور ایئر کی فلائٹ نمبر (اے زیڈ وی 2463) کو انڈین فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی ازبکستان کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔
انہوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’رات ساڑھے 12 بجے ڈابولِم ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ مذکورہ جہاز میں بم نصب ہے۔ اس کے بعد جہاز کا رخ بدل دیا گیا۔‘
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل بھی ماسکو سے انڈیا کے شہر گوا جانے والی ایک پرواز کو بم کی دھمکی کے بعد ریاست گجرات کے شہر جمنانگر کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔

شیئر: