Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے ، سرتاج عزیز

  اسلام آباد.. مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کی سوچ پر عمل پیرا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ،کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔مشیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان تحفظات دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں پاکستان اور کر غیرستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 25سال مکمل ہونے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے سازگارماحول فراہم کررہا ہے ۔غیرملکی سرمایہ کاروں کواس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔

 

شیئر: