نئی دہلی۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے منگل کو وجے مالیہ کو توہین عدالت کا ملزم قراردیکر 10جولائی کو طلب کرلیا۔2رکنی ججوں کی بنچ نے مالیہ کو ہدایت کی کہ وہ 10جولائی کو حاضرہوں۔مالیہ اس وقت برطانیہ میں ہیں انہوں نے بینکوں کے کنسورشیم سے 9ہزار کروڑ کا قرضہ لیا تھااور پھر انہیں واپس کرنے سے انکار کیا تھا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ ایسے وقت آیا ہے جب وہ برطانیہ سے وجے مالیہ کو حوالے کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔ مالیہ کے خلاف بینکوں کے کنسورشیم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ مالیہ نے ایک برطانوی فرم سے فروری میں 40ملین ڈالر کی رقم حاصل کی تھی اور اسےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے بچوں کے نام منتقل کردی تھی۔