بنگلور۔۔۔۔ریاست کرناٹک کے جنگلات میں پانی اور چارے کی قلت کے نتیجے میں پچھلے 3برسوں سے انسانوں اور جانوروں میں تصادم بڑھ گیا ۔2برسوں میں ہاتھیوں کے حملے میں 105افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اوسطاً ہر سال 35افراد ہاتھیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔محکمہ جنگلات کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2015سے 7مئی 2017تک ہاتھیوں کے حملے میں 105افراد ہلاک ہوئے تھے۔حکومت نے مرنیوالوں کے خاندانوں کو 5.20کروڑ کا معاوضہ دیا ۔پہلے فی کس یہ معاوضہ 2لاکھ روپے دیاجارہا تھابعد میں اسے بڑھا کر 5لاکھ کردیا گیا۔پچھلے 2سال میں کئی علاقوں میں ہاتھیوں نے حملے کئے ہیں۔