اسلام آباد... وزیر اعظم نوا ز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی طرف سے ا مریکہ، عرب اور اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت قبول کرلی۔نواز شریف سے منگل کو سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عواد بن صالح نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ جاری بیان کے مطابق سعودی عرب ریاض میں امریکہ،عرب اور اسلامی سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ سعودی وزیر اطلاعات نے خادمین حرمین شریفین کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے دعوت قبول کرلی۔