Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن میں یونیورسٹی وین الٹنے سے 10 طالبات زخمی

یونیورسٹی وین مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے باحہ ریجن کی المخواۃ کمشنری میں یونیورسٹی وین الٹنے سے دس طالبات کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باحہ یونیورسٹی اورالعقیق کمشنری کے ٹیکنالوجی ٹریننگ سینٹر سے طالبات واپس المخواۃ جارہی تھیں۔
واپسی کے سفر میں یونیورسٹی وین مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ زخمی طالبات کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

طالبات الباحہ یونیورسٹی کیمپس آنے کے لیے 180 کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہیں(فوٹو: سبق)

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ’ ہسپتال میں7 طالبات کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا جبکہ تین ابھی زیرعلاج ہیں‘۔
یاد رہے کہ باحہ ریجن کی مختلف کمشنریوں کی طالبات العقیق کمشنری میں واقع الباحہ یونیورسٹی کیمپس آنے جانے کے لیے روزانہ 180 کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہیں۔ 

شیئر: