Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا سے گھریلو ملازمہ لانے کی فیس 15000 ریال مقرر 

ریکروٹنگ مارکیٹ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں( فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں سے کہا ہے کہ ’سری لنکا سے افرادی قوت کی درآمد کی فیس مقررہ حد سے زیادہ نہ لی جائے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت نے سری لنکا سے گھریلو ملازمہ لانے کی انتہائی فیس 15000 ریال مقررکی ہے۔اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں ہے۔
وزارت افرادی قوت ریکروٹنگ مارکیٹ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ اس سے قبل انڈونیشیا سے گھریلو ملازمائیں لانے کی انتہائی فیس مقرر کرچکی ہے۔ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ستمبر 2022 کے دوران ریکروٹنگ کمپنیتوں اور ایجنسیوں پر پابندی عائد کی تھی کہ یوگنڈا سے 9500، تھائی لینڈ سے 10 ہزار، کینیا سے 10870، بنگلہ دیش سے 13 ہزار، فلپائن سے  17288 ریال سے زیادہ درآمدی فیس وصول نہ کی جائے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریکروٹنگ کمپنیوں نے کہا ہے کہ انڈونیشیا سے ریکروٹنگ لاگت 19987 ریال ہے۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں ہے۔ 
ریکروٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ جو افراد انڈونیشیا سے ملازمہ بلوانا چاہتے ہوں وہ یکمشت رقم ادا کرنے کے  بجائے ماہانہ 1750 ریال ادا کریں۔  
کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکروٹنگ سروس چارجز کی مکمل ادائیگی تک ملازمہ کمپنی کے نام پر ہوگی۔ 

شیئر: