Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان کے چڑیا گھر میں شیر گھاس کھانے لگا، وڈیو وائرل

سوڈانی چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ وڈیو فوٹو شاپ نہیں ہے‘(فوٹو سکرین شاٹ العربیہ)
سوڈان کے دارلحکومت خرطوم کے چڑیا گھر میں گھاس کھاتے ہوئے ایک شیر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق لوگ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ جنگل کا بادشاہ کہلائے جانے والا شیر گھانس کھارہا ہے۔ 
سوڈانی چڑیا گھرکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ وڈیو فوٹو شاپ نہیں ہے تاہم حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ وجہ یہ ہے کہ شیر بھی کبھی کبھار گھاس پھوس کھاتے ہیں۔
انتظامیہ نے فیس بک پر پوسٹ میں لکھا کہ’ یہ درست ہے کہ گھاس شیروں کی حقیقی غذا نہیں۔ نظام ہضم میں خرابی پر شیر گھاس پھوس بھی کھا لیتے ہیں جنہیں کھانے سے گوشت ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے‘۔ 
جانوروں کے امور کے ماہر ڈاکٹر عمار الباقر نے بتایا کہ ’شیروں کا شمار ان جانوروں میں ہوتا ہے جن کی بنیادی غذا گوشت ہے تاہم شیر جیسے جانور وٹامنز اور معدنیات کی کمی پوری کرنے کے لیے گھاس وغیرہ بھی کھالیتے ہیں‘۔

شیئر: