Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم مودی کو نئی فلم کے بارے میں بتایا،اکشے

نئی دہلی ..بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ٹوئٹر پر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اکشے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ نریندر مودی سے ملاقات میں اپنی نئی فلم ٹوئلٹ ایک پریم کھتا کے بارے میں بتانے کا موقع ملا۔ وزیر اعظم مودی فلم کا نام سن کر ہی مسکرا دیئے اور میرا دن بن گیا۔نریندر مودی نے اکشے کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ واضح رہے کہ اکشے کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کھتا ہر گھر میں ٹوئلٹ کی سہولت فراہم کرنے پر ہے، اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ بھومی پڈنیکر بھی نظر آئیں گی۔ فلم مودی کی کلین انڈیا مہم سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمار کو کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نواز ا گیا ہے۔
 

 

شیئر: