Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سمیت پاکستان کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات اور امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو 12 بج کر 54 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز پنجاب کے ضلع روالپنڈی کے قریبی علاقے میں تھا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 34.4 کلومیٹر تھی۔
اس سے قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات نے اس زلزلے کی شدت 6.3 اور اس کا مرکز تاجکستان بتایا تھا۔ تاہم اب ان کی ویب سائٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز حسن ابدال تھا اور زیر زمین گہرائی صرف 13 کلومیٹر تھی۔
پاکستانی سوشل میڈیا پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بہت شدید تھے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سے اب تک ملک کے کسی بھی حصے سے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

شیئر: