Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہزادہ نپولی کلب کے حصص خریدنے کا خواہاں

روم .....النصر کلب کے سربراہ کے والد شہزادہ ترکی بن ناصر اٹلی کے نپولی کلب کے حصص خریدنے میں دلچسپی لینے لگے۔ اٹلی کے اخبارات نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ النصر کلب کے سربراہ شہزادہ فیصل بن ترکی کے والد شہزادہ ترکی بن ناصر نے نپولی کا دورہ کرکے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ کمپانیا شہر کی متعدد کمپنیوں میں سرمایہ لگانا چاہتے ہیں۔ وہ آئندہ ایام میں نپولی کلب میں بھی سرمایہ لگانے کے خواہش مند ہیں۔ متعدد کمپنیاں اٹلی کے اس کلب کی مالک ہیں۔

شیئر: