Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالب علم کی وفات پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

مدینہ منورہ (یوسف بلوچ)مدینہ منورہ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ حسان بن ثابت پرائمری اسکول کے ماتحت تحفیظ قرآن کے طالب علم محمد بن علی القشیری کی وفات میں اسکول انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کا کوئی ہاتھ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق القشیری اسکول سے گھر جاتے وقت اچانک گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ اسکی وڈیو سوشل میڈیا نے جاری کردی تھی جبکہ مقامی اخبارات نے بھی اس مسئلے کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے اچھالا۔ حقیقت یہ ہے کہ اسکول انتظامیہ نے اپنے طالب علم کی وفات کے معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا۔ اسکول انتظامیہ اطمینان دلانا چاہتی ہے کہ حسان بن ثابت اسکول اور اسکے ماتحت تحفیظ قرآن سیکشن کی عمارت جدید تقاضوں کے مطابق تیار کی گئی ہے جبکہ واقعہ کی تفصیلات اور حقیقت و اسباب جاننے کیلئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اسکول میں سلامتی کے معقول انتظامات موجود ہیں۔ انکی پابندی ہوتی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ تیار ہوتے ہی جاری کردی جائیگی۔

شیئر: