نئی دہلی ... ہند نے پاکستان میں کلبھوشن یادو کو سنائی گئی سزائے موت کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ۔ نئی دہلی نے اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ متعدد درخواستوں کے باوجود پاکستان نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی فراہم نہیں کی جو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیا کے ذریعے کلبھوشن کی سزائے موت کا علم ہوا۔ اگر پاکستان سزائے موت کے فیصلے کو منسوخ نہیں کرتا تو عالمی عدالت انصاف بین الاقوامی قوانین اور ویانا کنونشن کے خلاف دیئے گئے اس فیصلے کو غیرقانونی قرار دے اور سزایافتہ ہندوستانی شہری کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔عالمی عدالت انصاف نے اپنی ویب سائٹ پر پریس ریلیز جاری کی ہے جس میںہندوستانی اپیل کا متن شامل ہے۔