متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے خلاباز سلطان النیادی کا کہنا ہے کہ ’خلا میں طلوع اور غروب آفتاب کا اندازہ لگانا ممکن نہیں، اس لیے روزے رکھنا مشکل ہوتا ہے۔‘ 41 سالہ سلطان النیادی پہلے اماراتی خلا باز ہیں جو چھ ماہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں گزاریں گے۔