راولپنڈی.. پاک فوج نے نیوز لیکس کے نوٹیفیکشن سے متعلق ٹو ئٹ واپس لے لی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ29 اپریل کا ٹوئٹ غیر موثر ہوگیا ۔فوج جمہوری عمل کی حمایت اور آئینی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ29 اپریل کا ٹوئٹ کسی ادارے یا شخصیت کے خلاف نہیں تھا۔ نیوز لیکس کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے پیرا 18 میں کی جانے والی سفارشات کی وزیراعظم نے باضابطہ طور پر منظوری دی پھر اس کا نفاذ ہوا جس کے بعدمعاملہ نمٹ گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں کی جانے والی ٹوئٹ واپس لے لی گئی اور اب وہ غیر موثر ہوچکی ہے ۔واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے ٹوئٹ سے دستبرداری سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی تھی۔