سعودی مجلس شوری کے صدر شیخ ڈاکٹرعبداللہ آل الشیخ نے اتوار کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایـئرپورٹ پہنچنے پر اردنی ایوان بالا کے سپیکر فیصل الفایز اور ہمراہ وفد کا خیر مقدم کیا ہے۔
اردنی ایوان بالا کے سربراہ سعودی مجلس شوری کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے اردنی ایوان بالا کے سپیکر اور وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم چاہتے ہیں دورے سے مطلوبہ اہداف پورے ہوں‘۔
اس موقع پر سعودی اردنی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے رکن عبدالمحسن المنیع، اردن میں متعین سعودی سفیر نایف السدیری ، مملکت میں متعین اردنی سفیر علی الکاید اور مجلس شوری کے متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔