Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور سلطنت عمان کا مختلف شعبوں میں نئے امکانات کا جائزہ

باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر بوالسعیدی سے دفتر خارجہ مسقط میں ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سلطنت عمان کے منفرد برادرانہ تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مختلف شعبوں میں نئے امکانات کا جائزہ لینے کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے ہیں۔
اس موقع پر سلطنت عمان میں متعین سعودی سفیر عبداللہ العنزی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نےعمان کے قومی عجائب گھر کا بھی دورہ کیا ( فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے سلطنت عمان کے سرکاری دورے کے موقع پرعمان کے قومی عجائب گھر کا بھی دورہ کیا۔
انہیں عمانی ورثے کے  نوادر دکھائے گئے۔ قلمی نسخے، دستاویزات، عمانی فن تعمیر اور دستی مصنوعات سے متعارف کرایا گیا۔
یہ تمام چیزیں عجائب گھر میں موجود ہیں۔ عمان میں زراعت کے روایتی  وسائل، آلات، جہاز رانی کے قدیم نظام اور سمندری علوم سے تعلق رکھنے والے آلات وسائل کےحوالے سے بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔ 

شیئر: