Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں فی مربع فٹ کے حساب سے مہنگے فلیٹ کی فروخت کا نیا ریکارڈ

فلیٹ 13543 درہم فی مربع فٹ کے حساب سے فروخت کیا گیا ہے۔( فوٹو: ٹوئٹر)
دبئی میں ایک ریئل سٹیٹ کمپنی نے اس ہفتے تھری بیڈ روم کا ایک فلیٹ 13 ہزار 543 درہم فی مربع فٹ کے حساب سے فروخت کیا ہے۔
دبئی میں فی مربع فٹ کے حساب سے مہنگے فلیٹ کی فروخت کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔ دبئی کی تاریخ میں اب تک اتنا مہنگا فلیٹ کبھی فروخت نہیں کیا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق اس سے قبل جو فلیٹ انتہائی مہنگا فروخت ہوا تھا اس کی فی مربع فٹ قیمت 12 ہزار 624 درہم تھی۔
ریئل سٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ’دبئی نے دنیا کے مالدار ترین افراد کے رہائشی مرکز کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔‘
اس کے ثبوت میں گزشتہ اور رواں برس کے پہلے ماہ کے دوران ہونے والے مہنگے سودے ہیں۔ 
ریئل سٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ’دبئی میں رہائش پذیر مالداروں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پُرآسائش اپارٹمنٹس خریدنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’سب سے زیادہ جمیرا بے میں مہنگے فلیٹس کے سودے ہو رہے ہیں۔‘
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی میں مہنگا ترین فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت ہوا تھا۔ اسے دبئی کی ریئل سٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ میں فلیٹ کا سب سے مہنگا سودا مانا جا رہا تھا ۔
 فلیٹ دبئی کے بولگری لائٹ ہاؤس ٹاور میں واقع ہےجسے ’جمیرا بے آئی لینڈ‘ میں دبئی ہولڈنگ کے ماتحت مراس کمپنی نے تیار کرایا تھا۔ 
فلیٹ کا رقبہ 38970 مربع فٹ ہے اور یہ نو کمروں پر مشتمل  ہے۔ فی مربع فٹ کی قیمت 10 ہزار 521 درہم بتائی گئی ہے۔ 
جنوری میں آٹھ فلیٹ 656 ملین درہم میں فروخت ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک فلیٹ 119ملین اورایک اور فلیٹ 116 ملین درہم میں فروخت کیا گیا تھا۔

شیئر: