شرورہ ...... سعودی سیکیورٹی اہلکاروں نے حوثی باغیو ںکی جانب سے بارودی سرنگ بچھا کر سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی خطرناک سازش ناکام بنادی۔ حوثیو ں نے شرورہ شاہراہ پر یمنی پرچم نصب کیا۔ اس کے نیچے بارودی سرنگ بچھائی ۔ انکا مقصد گھات لگاکر سعودی فوجیوں کو ہلاک کرنا تھا۔ سیکیورٹی اہلکار اپنی فراست سے انکی سازش کو بھانپ گئے اور انہوں نے پورے علاقے کا جائزہ لیکر یمنی پرچم کے نیچے بچھائی جانے والی بارودی سرنگ کا پتہ لگا کر اسے غیر موثر بنادیا۔ دوسری جانب سعودی افواج نے بدھ کی صبح نجران کے علاقے میں حوثی باغیو ںکے 2حملوں کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے 3سعودی کنٹرول ٹاورز (صخی ، البریمہ اور الوقبہ) پر قبضہ کی کوشش کی تھی۔توپخانے نے گولہ باری کرکے پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ 30سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوگئے ۔ دسیوں فرار ہونے میں کامیاب رہے۔