Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان اور کویتی ہم منصب کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

رابطے کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور کویت کے ہم منصب نے پیر کو ٹیلی فون پر رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے دو طرفہ تعاون کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: